ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اعظم خان نے مسلمانوں سے کی گائے سے دوری بنانے کی اپیل

اعظم خان نے مسلمانوں سے کی گائے سے دوری بنانے کی اپیل

Thu, 13 Apr 2017 21:27:23  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 13؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے مسلمانوں سے گائے اور اس سے جڑی نسلوں سے دوری بنانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ڈیری صنعت کے لیے بھی گایوں کا استعمال نہیں کرنے کو کہا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ اب ایک خوف کا ماحول بن گیا ہے، جس میں ہم مسلمان گایوں کی طرف دیکھنے میں بھی خوف محسوس کر رہے ہیں، میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گایوں سے دوری بنائے رکھیں۔یوپی کے سابق وزیر نے ملک کے مسلمانوں سے گایوں کو چھونے تک سے پرہیز کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی آپ کی روزی روٹی سے زیادہ اہم ہے،لہذا آپ کوئی اور کاروبار ڈھونڈ لیں اور گایوں سے دوری بنائے رکھیں ۔ا س سے پہلے اتوار کو اعظم خان نے تقریبا ڈیڑھ سال پہلے گووردھن پیٹھ کے شنکرآچاریہ ادھوکشجاند مہاراج کی جانب سے عطیہ کی گئی سیاہ گائے کو اعظم نے واپس لوٹا دیا تھا۔اعظم خان نے تحفہ میں ملی گائے کو لوٹاتے ہوئے کہا کہ انہیں بدنام کرنے کے لیے کوئی بھی نام نہاد گؤ رکشک جانور کو قتل کر سکتا ہے۔ہندو سنت نے اکتوبر 2015میں اس وقت مسٹر خان کوکالے رنگ کی ایک گائے ہدیہ کے طورپر پیش کی تھی، جب انہوں نے اپنی ڈیری میں ایک گائے رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔


Share: